Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں نیا آرمی چیف، مفت بجلی، عدنان سمیع نے ملک کیوں چھوڑا سمیت گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار، وزارت دفاع اور سپہ سالار کی تقرری سے متعلق سابق جنرل کا بیان اور نئے حکومتی سولر منصوبوں کے تحت کن صارفین کو مفت بجلی ملے گی کے موضوعات گزشتہ ہفتے زیادہ توجہ سے پڑھے گئے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کا معاملہ، رشتہ رکوانے کے لیے بچے کا گلہ کاٹنے والے تک پولیس کا پہنچنا، آرمی چیف سے متعلق مشاورت پر عمران خان کی تنقید بھی زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات رہے۔

پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟

رواں ماہ کی 29 تاریخ کو پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہو رہے ہیں اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے جاری ہیں۔
آرمی چیف کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی رواں ماہ ہی ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

لاہور کی اورنج لائن ٹرین کے پُل سے پُراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون ٹکرا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی پولیس کے مطابق ایک پراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون اورنج لائن ٹرین کے پل سے ٹکرایا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیا۔ 
خبر کی تفصیل پڑھیں

پاکستان کیوں چھوڑا، جلد پردہ اٹھاؤں گا: عدنان سمیع

پاکستان سے انڈیا منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے پاکستان چھوڑنے کی وجوہات ظاہر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے ایک روز ان سے مکمل طور پر پردہ اٹھائیں گے۔
منگل کو تین ٹویٹس کی سیریز میں انہوں نے لکھا کہ ’کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اکثر پاکستان کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیوں کرتا ہوں۔ ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ میں پاکستان کے عوام کے حوالے سے کبھی نامناسب بات نہیں کی، جو میرے ساتھ بہت اچھے رہے ہیں۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

لندن میں بیٹھ کر فیصلہ ہو رہا ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’لندن میں ایک تماشا ہورہا ہے, تین چار دن سے وزیراعظم بھی گیا ہوا اور وہاں جا کر فیصلہ ہو رہا ہے کہ اگلا آرمی چیف کون ہوگا۔‘
سنیچر کو لالہ موسیٰ میں لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’نیشنل سکیورٹی کے سب سے اہم عہدے کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے۔ فیصلہ وہ کر رہا ہے جو جھوٹ بول کر ملک سے باہر گیا اور ان کے بیٹے جو احتساب سے ڈر کر باہر گئے اور وہ کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

رشتہ رکوانے کے لیے بچے کا گلا کاٹنے والے تک پولیس کیسے پہنچی؟ 

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پولیس ایک پانچ سالہ بچے کے اغوا اور پھر اندھے قتل کے ملزم کو بالآخر گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ملزم نے اس لرزہ خیز واردات سے متعلق انتہائی خوفناک تفصیلات پولیس کی بتائی ہیں۔
لاہور کے علاقے بادامی باغ کے علاقے میں یہ ایک عام سا دن تھا۔ ریل کی پٹڑی پر غمگین حالت میں بیٹھے ہوئے ایک ادھیڑ عمر شخص نے اپنے دماغ میں ہی ایک فیصلہ کیا اور ریل کی پٹڑی سے اٹھ کر آبادی کی طرف آہستہ آہستہ چلنا شروع کر دیا۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد، پیغام سے زیادہ ردعمل اہم ہوگیا؟

پاکستانی اور انڈین ٹائم لائنز کے ایک حصے میں گذشتہ چند روز سے کرکٹ سٹار شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے متعلق اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم دونوں خود خاموش رہے۔
منگل کو شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنی اور ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
خبر کی تفصیل جانیں

نئے حکومتی سولر منصوبوں کے تحت کن صارفین کو بجلی مفت ملے گی؟

بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ فاسٹ ٹریک سولر انیشیٹو کا آغاز کیا ہے جس کے تحت شمسی توانائی سے تین طرح کے سولر پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے اور سالانہ بجلی کی قیمت کی مد میں تقریباً 270 ارب روپے تک کی بچت ہو گی۔ 
وفاقی وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام نے اردو نیوز کو بتایا کہ منصوبے کے تحت فرنس آئل اور گیس سے مہنگی بجلی بنانے کے بجائے ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے سولر پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

وزیر دفاع کو آرمی چیف کے میرٹ کا کیا علم ہے: جنرل (ر) فیض علی چشتی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کسی مارکس مین کا کام تھا۔
95 سالہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ’میرا یہ خیال ہے کہ اس حملے کا مقصد ان کو قتل کرنا نہیں بلکہ ڈرانا تھا۔‘
’جب بھی مارکس مین کو ٹارگٹ دیا جاتا ہے اور مقصد ڈرانا ہو تو اسے گھٹنے سے نیچے گولی مارنے کے احکامات دیے جاتے ہیں۔‘ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: