رواں ہفتے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پہنے جانے والے گہرے بھورے آکسفورڈ کے جوتوں نے ٹوئٹر پر فیشن کے دلدادہ افراد کے ایک گروہ کو مبہوت کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ جوتے جنہیں ’ہالام‘ کہا جاتا ہے، جوتے بنانے والے برطانوی برانڈ کروکٹ اینڈ جونز کے تیار کردہ ہیں اور ان کی قیمت 560 ڈالر ہے۔
مزید پڑھیں
-
ولی عہد کا دورہ تھائی لینڈ تاریخی اہمیت کا حامل، سعودی سفیرNode ID: 718796
-
ولی عہد نے جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر کی ریکارڈ بُک میں کیا لکھا؟Node ID: 718806
ایک ٹوئٹر صارف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر کے نیچے کمنٹ کیا کہ ’ہمیشہ کی طرح شاندار۔‘ جبکہ ایک اور صارف نے جوتوں کی قیمت پوچھ لی۔
بعض دوسرے ٹوئٹر صارفین کو یہ جوتے اتنے پسند آئے کہ وہ اس کے سستے متبادل تلاش کرتے رہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مداحوں کو امید ہے کہ جوتوں کا یہ ماڈل کچھ ہی دنوں میں فروخت ہو جائے گا۔
ارتدى الامير الشاب المحبوب “محمد بن سلمان” حذاء CROCKETT & JONES HALLAM وهو المفضل لسموّه في فصل الشتاء للظهور بإطلالة أنيقة مع الزي الرسمي pic.twitter.com/Ff3VJ28mhk
— الرجل - TDM (@TDazzlingM) November 17, 2022
ایک مداح نے ٹویٹ کی کہ ’صرف دو دنوں تک انتظار کریں، یہ (جوتے) دکانوں اور آن لائن پر دستیاب ہی نہیں ہوں گے۔‘
بعض افراد کو امید ہے کہ ولی عہد کے یہ جوتے پہننے کے بعد برطانوی برانڈ اب ان کی قیمت بڑھا دے گا۔
یہ صرف ولی عہد کے جوتے ہی نہیں تھے جس نے فیشن کے دلدادوں کو حیران کیا بلکہ ان کے کوٹ پر بھی مداحوں کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آئے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کی کہ ’کل ریاض میں ہر کوئی یہ کوٹ پہنے گا۔‘
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی ولی عہد کے سٹائل نے آن لائن تہلکہ مچایا ہو۔
![](/sites/default/files/pictures/November/42951/2022/23_2.jpg)