سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ’ایشیا پیسیفک اکنامک کواپریشن‘ (اپیک) کے سربراہی اجلاس میں شریک ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان 21 ممبران پر مشتمل تنظیم کے سربراہی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد تھائی وزیراعظم پریوت چان اوچا کی دعوت پر تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ تھائی وزیراعظم نے رواں سال جنوری میں مملکت کا دورہ کیا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان سے اپیک کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسن لونگ، برونائی کے سلطان حاجی حسن بلقیہ اور فرانسیسی صدرایمانویل میکخواں نے ملاقات کی ہے۔
سعودی ولی عہد نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اور فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس سے بھی ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدرایمانویل میکخواں نے دونوں ملکوں کے تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایسے طریقوں کا جائزہ لیا جن سے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پورے ہوتے ہوں۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات اور مسائل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سمو #ولي_العهد يلتقي في العاصمة التايلندية بانكوك رئيس جمهورية #فرنسا وذلك على هامش انعقاد #قمة_منتدى_التعاون_الاقتصادي لآسيا والمحيط الهادئ.#ولي_العهد_في_تايلند#واس pic.twitter.com/wQ4zylFWPv
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 18, 2022
سعودی ولی عہد نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات میں سعودی انڈونیشی تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
فلپائن کے صدر سے ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور مشترکہ تعاون کے استحکام کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برونائی کے فرمانروا سلطان حاجی حسن بلقیہ سے ملاقات میں سعودی عرب اور برونائی کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باہمی تعاون کے نئے امکانات اور باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل زیر بحث آئے۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يلتقي في العاصمة التايلندية بانكوك رئيس جمهورية #الفلبين وذلك على هامش #قمة_منتدى_التعاون_الاقتصادي لآسيا والمحيط الهادئ.#ولي_العهد_في_تايلند#واس pic.twitter.com/4IuVXTgoJP
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 18, 2022