سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے غیرملکی دوروں کا اختتام قطر میں ہوگا۔ ان دوروں کا آغاز 15 نومبر سے انڈونیشیا سے ہوا تھا جہاں انہوں نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے اجلاس جی 20 میں شرکت کی تھی۔
انڈونیشیا کے دورے کے بعد ولی عہد سیوئل کے دورے پر پہنچے تھے۔ اس دورے کے موقعے پر انہوں نے جنوبی کوریا کے عہدیداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔
سیوئل کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھائی لینڈ کے دورے پر گئے جہاں انہوں نے ایشیا پیسیفک اکانومک کوآپریشن (اپیک) کے اجلاس میں شرکت کی اور متعدد ایشیائی ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔