Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین عمرہ منصوبے کے شاہی مہمانوں کے پہلے قافلے کی آمد

  مدینہ منورہ .... خادم حرمین شریفین عمرہ پروگرام کے تحت نویں گروپ کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے عمرہ پروگرام کے تحت 7 ممالک سے 153 افراد پر مشتمل گروپ منگل کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین ا الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا جن کا استقبال خادم حرمین شریفین عمرہ پروگرام کے اعلی عہدیداروں نے کیا ۔ تمام مہمانوں کو مسجد نبوی الشریف سے ملحق ہوٹلوں میں پہنچا دیا گیاجہاں انکی رہائش کا انتظام کیا گیا تھا ۔ شاہی مہمانوں کے اس پہلے قافلے میں چین ، انڈونیشیا، ترکی ، بنگلہ دیش ، ساحل العاج ، ایتھوپیا اور ملائیشیا کے افراد شامل ہیں ۔ گروپ کا دوسرا قافلہ آج مملکت پہنچے گا ۔ واضح رہے مجموعی طور پر نویں قافلے میں 230 معتمرین شاہی مہمان کے طور پر مملکت آئیں گے جو 11 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ 

شیئر: