Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان میں فضائی مشقیں ’آئی آف دی فالکن 3‘ اختتام پذیر

مشقوں کامقصد تجربات کا تبادلہ اور حربی استعداد بڑھانا تھا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی  رائل فضائیہ کی شرکت سے یونان کے سودہ ایئربیس پر ’آئی آف دی فالکن 3‘  فضائی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فضائیہ کا دستہ ایف 15 لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقوں میں شریک تھا۔ فضائی، تکنیکی اور امدادی عملے کے ارکان یونان پہنچےتھے۔
اختتامی تقریب میں سعودی رائل ائیر فورس کے کمانڈر اور ان کے یونانی ہم منصب نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں سعودی رائل ائیر فورس کے کمانڈر اور ان کے یونانی ہم منصب نے شرکت کی(فوٹو ایس پی اے)

 یونان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعد بن عبدالرحمٰن العمار اور ایتھنز میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل پائلٹ راشد بن عبدالعزیز العبودی اوریونانی ایئر فورس کے متعدد سینیر افسران  بھی شریک تھے۔
سعودی فضائیہ کے کمانڈرنے مشقوں میں شریک گروپ سے ملاقات کی۔ گروپ کمانڈر کرنل پائلٹ خلیفہ بن دغفق العنزی کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔
فضائی مشقوں جارحانہ اور دفاعی دونوں حکمت عملی سے متعلق جوابی کارروائیوں کے تجربات کیے گئے۔
مشقوں کے آغاز پر فضائی دستے کے کمانڈر کرنل خلیفہ العنزی نے بتایا تھا کہ نئی مشقیں آئی آف دی فالکن کی ایکسٹیشن ہے۔ اس سے قبل دونوں ملکوں میں مشقیں ہوچکی ہیں۔۔
کمانڈر کرنل خلیفہ العنزی کا کہنا تھا کہ ’مشقوں کامقصد تجربات کا تبادلہ، حربی استعداد بڑھانا اور فضائی تکنیکی و امدادی عملے کی مہارتوں کو نکھارنا ہے‘۔

شیئر: