سعودی فضائیہ کے چھ ٹورینڈو طیارے مشترکہ مشقوں میں شریک
سعودی فضائیہ کے چھ ٹورینڈو طیارے مشترکہ مشقوں میں شریک
منگل 1 نومبر 2022 20:38
مشقیں الظفرہ ایئربیس پر ایئر واراینڈ میزائل ڈیفنس سینٹر میں ہورہی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب سمیت دس ممالک کی فضائی افواج نے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئربیس میں جنگی مشقوں کا آغازکیا ہے۔
مشقیں الظفرہ ایئربیس پر ایئر واراینڈ میزائل ڈیفنس سینٹر میں ہورہی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشقوں میں شریک سعودی فضائی دستے کے کمانڈر محمد الاحمری نے بتایا کہ مشقیں 25 دن تک جاری رہیں گی۔ سعودی دستہ ٹورنیڈو ساخت کے چھ طیاروں اور ان کے فضائی و تکنیکی عملے سمیت مشقوں میں شریک ہیں۔
فضائی مشقوں میں متحدہ عرب امارات، یونان، سلطتت عمان، فرانس، جرمنی، انڈیا، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا حصہ لے رہے ہیں۔
کمانڈر محمد الاحمری کا کہنا ہے کہ امارات میں مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد بین الاقوامی فوجی اتحاد میں فضائی جنگی آپریشنوں میں کمال حاصل کرنا ہے۔ برادر اور دوست ممالک کی افواج کے فضائی دستے ایک دوسرے کے ساتھ عسکری تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
منصوبہ بندی اوراس پرعمل درآمد کی سکیموں کے بارے میں اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کریں گے۔ فضائی اور تکنیکی ٹیموں کی حربی استعداد بلند ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ مشقیں کئی مرحلوں سے گزر چکی ہیں۔ سب سے پہلے ورکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔