ریاض میں فیفا فٹبال میچ دیکھنے کے لیے چار سکرینیں نصب
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فٹبال شائقین علیا میں کنگ سلمان سینٹر، الندی پارک، الروضہ پارک اور الفریان پارک میں فٹبال میچ براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے فٹبال شائقین کے لیے شہر کے چار مقامات میچز دیکھنے کے لیے بڑی سکرینیں نصب کر دی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فیفا ورلڈ کپ میں سعودی قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سکرینیں نصب کی ہیں۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فٹبال شائقین علیا میں کنگ سلمان سینٹر، الندی پارک، الروضہ پارک اور الفریان پارک میں فٹبال میچ براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔‘
میونسپلٹی حکام کے مطابق ’کل منگل کو سعودی قومی ٹیم کا پہلا میچ دوپہر ایک بجے ہو گا۔ سعودی ٹیم کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہونے والا ہے۔‘
’اس کے بعد دوسرا میچ ہفتہ 26 نومبر تک پولینڈ کے ساتھ جبکہ تیسرا بدھ 30 نومبر کو میکسیکو کے ساتھ ہو گا۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل ہے کہ وہ قومی ٹیم کو سپوٹ کریں۔‘