ممبئی ...بالی ووڈ اسٹار عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ہندی میڈیم جو 12مئی کو ریلیز ہونے والی تھی اب19مئی کو ریلیز ہو گی۔ہندی میڈیم کے پروڈیوسر دنیش اور بھوشن کمار کو یقین ہے کہ فلم بہت پسند کی جائے گی ۔وہ اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ فلم کا نام گھر گھر پہنچ کر زباں زد عام ہو جائے اور اس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12مئی کو میری پیاری بندو اور سرکار 3 ریلیز ہو رہی ہیں۔ 19مئی کو ہاف گرل فرینڈ اور ہندی میڈیم ریلیز ہو گی۔