آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے میں نمبر ون
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے میں نمبر ون
بدھ 23 نومبر 2022 16:39
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں اوپننگ بیٹر امام الحق دوسرے نمبر پر براجمان ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ کے لیے نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ اوپننگ بیٹر امام الحق دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز کی فہرست کی بات کی جائے تو اس میں بابر اعظم پہلے، امام الحق دوسرے، جنوبی افریقہ کے رسی فین ڈر ڈسن تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہی کوئنٹن ڈی کوک چوتھے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں، انڈیا کے وراٹ کوہلی چھٹے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ساتویں، انڈیا کے روہت شرما آٹھویں، انگلینڈ کے جونی بئیرسٹو نویں، جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
اسی طرح آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بولرز کے رینکنگ میں نیوزی لیںڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وُڈ دوسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چوتھے، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں، افغانستان کے محمد نبی چھٹے، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ساتویں، بنگلہ دیش کے مہدی حسن آٹھویں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نویں جبکہ افغانستان کے راشد خان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، انڈیا تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، پاکستان پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں، جبکہ افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔
ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ میں آؤٹ آف فارم رہنے کی وجہ پاکستانی کپتان اور بیٹر بابر اعظم ٹی20 کرکٹ کے پہلے تین بیٹرز کی رینکنگ سے باہر ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں ٹی20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے انڈین بیٹر سوریا کمار یادو پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ساتھ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بقیہ بیٹرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے تیسرے، بابر اعظم چوتھے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان چھٹے، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ریلی روسو آٹھویں، آسٹریلیا کے ایرون فِنچ نویں اور سری لنکا کے پاتھم نشانکا دسویں نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب ٹی20 بولر کی رینکنگ میں سری لنکا کے بولر وانندو ہاسارنگا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، انگلیںڈ کے عادل رشید تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وُڈ چوتھے، انگلیںڈ کے سیم کرن پانچویں، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی چھٹے، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ساتویں، افغانستان کے مجیب الرحمان آٹھویں، جنوبی افریقہ کے اینرک نوکیا نویں، جبکہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دسویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ٹی20 ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، پاکستان تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں، جبکہ افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔