Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے شمالی مقدونیہ کے ہم منصب کی ملاقات

شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اتوار کو ریاض پہنچے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے ہم منصب بوجر عثمانی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ مملکت کے سرکاری دورے پر اتوار کو ریاض پہنچے ہیں۔
ملاقات میں سعودی عرب اور مقدونیہ کے تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

 فیصل بن فرحان نے مقدونیہ کے ہم منصب  کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا( فوٹو ایس پی اے)

دونوں رہنماوں نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
فریقین نے مشترکہ مفاد کی ہر چیز میں دونوں ممالک کی امنگوں کے حصول کے لیے دو طرفہ ہم آہنگی تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مقدونیہ کے ہم منصب اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود اساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: