Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زائرین عمرہ پرمٹ میں مقرر وقت کی پابندی کریں‘

عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نسک ایپ جاری کی گئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی محکمہ امن عامہ نے زائرین کو عمرے کے لیے پرمٹ میں مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امن عامہ نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ’ زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ عمرہ پرمٹ میں مقرر تاریخ اور وقت کی مکمل پابندی کریں‘۔ 
ڈپٹی سیکریٹری حج وعمرہ عبدالرحمن شمس کا کہنا ہے کہ عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نسک ایپ جاری کی گئی ہے اس کے ذریعےعمرہ پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں عمرہ  کی تاریخ، وقت متعین ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ نسک ایپ کو وزارت حج وعمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں مختلف قسم کے پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔
نسک کے ذریعے عمرہ زائرین ویزے کے علاوہ سفر کے لیے تمام ضروری اشیا، پیکیجز، ہوٹل اور ٹیکسی وغیرہ کی بکنگ اور دیگر خدمات بک کرا سکتے ہیں۔
ایپ کے ذریعے عمرہ کمپنیاں بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی جبکہ پہلے کام کرنے والی ویب سائٹ ’مقام‘ بھی وقتی طور پر کام کرتی رہے گی۔

شیئر: