ناروے کے ڈانس گروپ ’دی کوئیک سٹائل‘ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر دی۔
دی کوئیک سٹائل نے منگل کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رِیل اپلوڈ کی جس میں وہ زیب النسا بنگش کے گانے ’مورے سیاں‘ پر ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔
دی کوئیک سٹائل نے صارفین سے پوچھا کہ ’کون دلچسپ لگ رہا ہے؟ ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل۔‘
دی کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔
اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔
اس گروپ کے ذریعے مشرقی اور مغربی ثقافتوں کا حسین امتزاج پیدا ہوتا ہے جسے سوشل میڈیا پر عوام بہت پسند کرتی ہے۔
اس سے پہلے رواں سال جُون میں بھی دی کوئیک سٹائل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کوک سٹوڈیو کے گانے ’کناں یاری‘ پر ناچ رہے تھے۔
@thequickstylee You want to see us live? #Oslo #dance #wedding ♬ Kana Yaari - Kaifi Khalil & Eva B & Wahab Bugti