ثقافتی سفارتکاری، ریاض میں آسٹریا کے سفارتخانے کی میزبانی میں کنسرٹ
ریاض میں کنسرٹ کا آغاز کلاسیکی آسٹرین موسیقی سے کیا گیا( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں آسٹریا کے سفیر جارج پوسٹنگر نے ریاض میں موسیقی اور ثقافتی جشن کی ایک رات میں سعودی اور آسٹریا کے اثرات کو ملاتے ہوئے ’اورینٹ میٹس آکسیڈنٹ‘ کے کنسرٹ کی میزبانی کی ہے۔
کنسرٹ میں وائلن بجانے والے ڈینیئل اونر، پیانو بجانے والی ان کی والدہ ارینا اونر اور اوڈ بجانے والے ایھاب عابدین کی پرفارمنس پیش کی گئی۔
آسٹریا کے سفیر جارج پوسٹنگر نے کنسرٹ کے بارے میں عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم ایسی چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو کچھ نیا کرنے کی تھوڑی سی کوشش ہے‘ اور جسے انہوں نے مشرق اور مغرب کے درمیان ’انضمام‘ قرار دیا۔
انہوں نے سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے والی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔
جارج پوسٹنگر نے کہا کہ ’ آپ اسے ثقافتی مکالمے کے طور پر بیان کر سکتے ہیں‘۔
کنسرٹ کا آغاز کلاسیکی آسٹرین موسیقی سے ہوا جس کے بعد روایتی عربی آوازیں اوڈ پلیئرعابدین کے ساتھ تھیں۔
کنسرٹ میں موسیقی کے شائقین سے لے کر سعودی عرب کے ثقافتی شعبوں کے پیشہ ورافراد، مختلف ممالک کے سفیراوردیگرشخصیات نے شرکت کی۔
کنسرٹ میں ڈینیئل اونر نے وائلن، ان کی والدہ ارینا اونرنے پیانو،عابدین نے روایتی سعودی موسیقی عود، فرید التراش کا ’البی و مفتوح‘ اور سلیم المصری کا ’لما بدہ یتتھانا‘ دیگر ٹکڑوں کے ساتھ بجایا۔
ایھاب عابدین نے کہا کہ ’یہاں آڈیئنس کے خوبصورت ردعمل کے ساتھ پرفارم کرنا ایک بہت ہی شاندار احساس ہے‘۔
پوسٹنگر نے کہا کہ ’سعودی عرب میں آسٹریا کے سفارت خانے کا مقصد ثقافتی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے والے پروگراموں کی مسلسل میزبانی کرنا ہے‘۔