العلاء میں چینی شاعری سے متاثر ثقافتی موسیقی پروگرام
العلاء میں چینی شاعری سے متاثر ثقافتی موسیقی پروگرام
پیر 21 نومبر 2022 18:50
روئی فو کی دھنوں میں چینی نسل کی موسیقی کی روایات شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
العلاء میں وادی الفن یا ویلی آف دی آرٹس میں برطانوی میوزیک ڈائریکٹر جوسلین پوک کے ساتھ چین کی موسیقار، گلوکار اور آرٹسٹک ڈائریکٹر روئی فو کے 'نو گانوں' کے عالمی پریمیئر کے ساتھ 25 اور 26 نومبرکو ثقافتی موسیقی کا پروگرام ہو گا۔
عرب نیوزکے مطابق چینی گلوکارہ فو کا نیا کام 'چو سی' یا 'چو کے گانے' سے متاثر ہے، جو پہلی صدی قبل مسیح کی رومانوی چینی شاعری کا ایک قدیم مجموعہ ہے۔
روئی فو نے بتایا ہےکہ گلوکاری کا یہ انداز اس وقت سے ہے جب انسان نے پہاڑوں کے ساتھ اپنے قریبی تعلق کو دیکھا اور بادلوں کے لیے گانا گایا اور یہی وجہ ہے کہ یہ کارکردگی العلاء کی ارضیاتی تشکیل کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وسطی چین میں بسنے والوں کے لیے دو ہزار سال قبل دریاؤں اور جنگلات کے لیے شاعری کی گئی اور دھنیں بنائی گئیں۔
اسی طرح العلاء کے علاقے کے لوگوں نے کئی صدیوں تک شاعری اور گیت کے ذریعے اپنے وسیع صحراؤں اور لاتعداد پہاڑیوں سے رابطہ قائم کئے رکھا۔
چینی آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے العلا میں اکٹھے ملنے کے لیے مختلف پس منظر سے سفر کیا اور فطرت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مشترکہ کہانیوں کا تبادلہ کیا۔
روئی فو کی تیار کردہ دھنوں میں چینی نسل کی موسیقی کی روایات کی اصلاحی تشریح شامل ہے۔
العلاء کے رائل کمیشن میں آرٹس اور تخلیقی صنعتوں کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نورہ الدبل نے بتایا ہے کہ چینی فنکارہ روئی فو کی نئی تخلیق انسانیت اور فطرت کے درمیان آبائی تعلق کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو بادلوں، پہاڑوں اور دریاؤں کے لیے وقف نظموں سے متاثر ہے۔