Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان کے 45 افراد کا تقرر، امارات میں فرضی’ اماراتائیزیشن‘ پر کارروائی

وزارت کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی پہلی سزا زراعانت کی بندش ہے( فوٹو ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے فرضی اماراتائیزیشن پر ایک کمپنی کے مالک کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی ہے۔
کمپنی کے مالک نے اپنے خاندان کے 43 افراد کا فرضی تقرر کرکے اماراتائیزیشن کی مقررہ شرح پوری کرنے کی کوشش کی تھی۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت اماراتائیزیشن نے بیان میں کہا کہ حکومت ’نافس‘ کے عنوان سے ایک پروگرام متعارف کرائے ہوئے ہے۔ اس کی شرائط پوری کرنے والے مقامی شہریوں کو سہولتیں دی جارہی ہیں۔ مقامی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
وزارت اماراتائیزیشن کا کہنا ہے کہ نافس پروگرام سرکاری اعانت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملازمتوں میں اماراتیوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ اس پروگرام کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو روزگار سے محروم کررہے ہیں۔ اس پر سخت سزائیں ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ پہلی سزا زراعانت کی بندش ہے۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو ادا کی گئی رقم واپس لی جاتی ہے۔
وزارت اماراتائیزیشن کا کہنا ہے کہ کسی کمپنی پر رشتہ داروں کو روزگار فراہم کرنے پر پابندی نہیں تاہم رشتہ دار کو اس کی علمی اہلیت و قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر ملازمت دی جائے اورفرضی اماراتائیزیشن سے اجتناب کیا جائے۔ 

شیئر: