Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سرکاری و نجی شعبوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری

’کابینہ نے و سرکاری و نجی شعبوں کو منظم کرنے کے لیے عام تعطیلات کا تقرر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اماراتی کابینہ نے 2023 کے دوران سرکاری و نجی شعبے کی تعطیلات کے جدول کی منظوری دے دی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق کابینہ نے و سرکاری و نجی شعبوں کو منظم کرنے کے لیے آئندہ سال کی عام تعطیلات کا تقرر کیا ہے۔
جدول کے مطابق یکم جنوری 2023 کو سال نو کی تعطیل ہوگی، 29 رمضان سے تین شوال تک رمضان اور عید الفطر کی تعطیل ہوگی۔
9ذو الحجہ کو یوم وقوف عرفہ جبکہ 10 ذو الحجہ سے 12 ذو الحجہ تک عید الاضحی کی تعطیل ہوگی۔
21 جولائی کو نئے ہجری سال کی تعطیل  کا تقرر کیا گیا ہے ، 29 ستمبر کو میلاد نبی  جبکہ دو اور 3 دسمبر کو یوم وطنی کی تعطیل مقرر کی گئی ہے۔

شیئر: