خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ ’عمران خان چاہتے تھے کہ یہ فیصلہ ان تک محدود رہے اور کسی کو پتا نہ چلے۔‘
صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر حیرت سے انہیں دیکھا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’عمران خان نے 26 نومبر کے جلسے میں جو فیصلہ کیا اس بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔ یقیناً اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ ہمارے لیے غیر متوقع تھا۔‘
مزید پڑھیں
-
عمران خان کے ہر فیصلے پر اُن کا ساتھ دیں گے: چودھری پرویز الٰہیNode ID: 722541