Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں پرویز الٰہی کے علاوہ بھی آپشنز موجود ہیں: آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا کہ ’پرویز الٰہی سے دُوریاں بڑھ گئی ہیں‘ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’ان کے پاس نہ صرف پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے ممبران کی کافی تعداد ہے بلکہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی کوئی جادو چلا سکتے ہیں۔‘
جمعرات کو نجی ٹی وی چینل ’آج نیوز‘ کے ٹاک شو ’فیصلہ آپ کا‘ میں عاصمہ شیرازی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم خیبر پختونخوا میں بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ کچھ دوست گمراہ ہیں، انہیں واپس لانا ہے۔‘
سابق صدر نے کہا کہ ’چوہدری پرویز الٰہی ہمارا انتخاب نہیں ہوں گے بلکہ ہمارے پاس اور بھی آپشنز ہیں۔‘
ملک میں جلد الیکشنز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’قبل از وقت انتخابات ہمارے یا جمہوریت کے لیے مناسب نہیں ہیں۔‘
اس سوال پر کہ اگر پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کیا ہو گا؟ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’پھر ہم ان اسمبلیوں میں دوبارہ الیکشنز کرائیں گے، ہم دیکھیں گے کہ وہ (عمران خان) کتنے ایم پی ایز واپس اسمبلی میں لاتے ہیں۔‘
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی سوچ سیاسی نہیں ہے۔ وہ جو کرنے جا رہے تھے ہم نے اسے روک دیا۔ وہ غلط فیصلہ کرتے تو قوم کو مشکل ہوتی۔‘
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جن پر میں بات نہیں کرنا چاہتا۔ کچھ چیزیں نہ بتانا ہی بہتر ہے۔‘
نئے آرمی چیف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’میں انہیں جانتا نہیں ہوں۔ وہ سب سے سینیئر تھے اس لیے آرمی چیف بن گئے۔‘
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ ’انہوں نے مجھ سے ایکسٹینشن کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا۔‘
آصف علی زرداری نے ’باجوہ ڈاکٹرائن‘ کی کچھ چیزوں کو بُرا اور کچھ کو ٹھیک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’کبھی انہوں (جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ) نے اس حوالے سے ہم سے بات نہیں کی۔

شیئر: