Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل سے جمرات تک کن علاقوں میں بارش کا امکان؟

تیز ہوا کے ساتھ گردوغبار کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کےقومی مرکزکا کہنا ہے کہ کل بروز اتوار سے جمعرات تک مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سبق نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے ساتھ بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی قوی امکان ہے ۔ تیز ہوا اور گردوغبار کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
موسم کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ قصیم ، مشرقی ریجن اور شمالی حدود کے علاقوں میں بارش کا آغاز بروز پیر 5 دسمبر سے ہوگا جس کا سلسلہ  جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
متوقع بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن اور ریاض کے بعض علاقوں تک پھیلے گا اس دوران کہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چلنے کی توقع ہے جس کا سلسلہ عسیر ، جازان ، الباحہ اورمدینہ منورہ کے بعض علاقوں تک پھیلے گا۔

مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

قومی مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ بارش  رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔
دریں اثنا شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارش کے پیش نذر ہائی ویزپرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔
بارش کے دوران شاہراہوں پرسفر کاآغاز کرنے سے قبل گاڑی کے وائپرزکوچیک کرلیں تاکہ بارش کے دوران سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے دوران سیلابی پانی کی گزرگاہوں کوعبور نہ کریں ، نشیبی مقامات پرقیام کرنے گریز کریں۔

شیئر: