Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بارش سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق

احتیاطی تدابیر کے تحت متعدد انڈرپاسز اورپل بند کردیئے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے  ترجمان کرنل محمد القرنی نے کہا ہے  کہ جدہ میں جمعرات کو موسلا دھار بارش اور سیلاب سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے القرنی نے مکہ ریجن کے باشندوں کو تاکید کی کہ وہ  نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ برساتی نالوں اور سیلاب زدہ مقامات  سے دور رہیں۔ 
القرنی نے متنبہ کیا کہ جدہ شہر کے باشندے کمشنری کے مشرق میں واقع پہاڑی مقامات سے آنے والے  سیلاب  سے ہوشیار رہیں۔
انہوں نے  سخت تاکید کرتے ہوئے کہاکہ سب لوگ انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں اور محفوظ مقامات تک خود کو محدود رکھیں۔ 
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں جمعرات کو بارش ہوئی کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں موسلا دھار۔ بارش کا سلسلہ 8 گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہا جس سے متعدد مسائل پیدا ہوئے۔  
مقامی حکام نے عوام کو مسائل  سے بچانے کے لیے کئی انڈر پاس بند کردیے۔ خاص طور پر المنتزھات پل کی جانب سے کنگ عبداللہ بریج کی طرف جانے والے الحرمین روڈ کو دونوں جانب سے بند کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: