Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کی چھٹی عالمی کانفرنس کا آغاز آج سے ہوگا

شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنرریاض کانفرنس کا افتتاح کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض شہزادہ  فیصل بن بندر اتوار کو کنگ فیصل یونیورسٹی کے امیرہ ھیا کانفرنس ہال میں معذوروں سے متعلق چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
اس موقعے پر معذوروں پر ریسرچ کرنے والے کنگ سلمان سینٹر کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ خادم حرمین شریفین معذوری کے مسئلے سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ریاست کے تمام ادارے معذوروں کی مکمل نگہداشت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ 
شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ نئی کانفرنس کی سفارشات حقیقت پسندانہ ہوں گی۔ اس سے قبل اس حوالے سے جو پانچ بین الاقوامی کانفرنسیں ہوچکی ہیں یہ ان کی کامیابیوں کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔ 
شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ گزشتہ پانچ کانفرنسوں کی سفارشات پر عمل درآمد کا نتیجہ مملکت میں معذوروں کے قومی نظام کے اجرا سے لے کر معذوروں کے ادارے کے قیام تک کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

کانفرنس کا اختتام 6 دسمبر کوکیا جائے گا (فوٹو، ٹوئٹر)

شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران معذوری کے مسئلے کی گتھیاں سلجھانے کے لیے متعدد چیلنج سامنے آئے۔ اللہ کے فضل و کرم اور پھر ریاستی نگہداشت کی بدولت معذوروں کے سماجی مسائل کو نمٹا لیا گیا۔
سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ خاندان کے لوگ اپنے یہاں معذور بچہ یا بچی ہونے کے باوجود اس کے مسئلے کو تسلیم نہیں کرتے تھے اب معذوری کا مسئلہ پورے معاشرے کا مسئلہ بن چکا ہے اسکا دائرہ افراد تک محدود نہیں رہا۔ معذوری کے مسئلے کو نجی دائرے سے نکال کر سماج کے دائرے تک لانے میں بڑی محنت کرنا پڑی۔ 
یہ کانفرنس 4 تا چھ دسمبر تک ریاض میں ہوگی اس کا سلوگن ’معذوروں کو بچپن سے لے کر نوجوانی تک تحقیق اور عمل کے ذریعے اپنے قدموں پر کھڑا کرنا‘ ہے۔

شیئر: