Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بہت ڈرتی ہوں‘، کاجول نے امیتابھ بچن کے لیے ایسا کیوں کہا؟

فلم کبھی خوشی کبھی غم سنہ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو: ذی نیوز انڈیا)
انڈین اداکارہ کاجول ’سونی ٹی وی‘ کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی جونیئرز‘ میں جب آئیں تو ان پر وہاں بیٹھے بچوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
انڈین چینل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پرومو میں میزبان امیتابھ بچن نے کاجول کو کہا کہ بچے ان سے کچھ سوالات کرنا چاہتے ہیں۔
بہت سے سوالات میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ ’ہم لوگوں نے جب کے تھری جی (کبھی خوشی کبھی غم) دیکھی تھی تو آپ اس میں امیتابھ بچن جی سے بہت ڈرتی تھیں۔ کیا آپ ابھی بھی امیتابھ بچن سر سے ڈرتی ہیں؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کاجول کا کہنا تھا کہ ’میں بہت ڈرتی ہوں ان سے۔‘ اداکارہ کے اس جواب پر امیتابھ بچن نے فوراً جواب دیا کہ ’اور جھوٹ بولنا انہیں آتا ہے بہت اچھی طرح۔‘
خیال رہے فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں اداکارہ کاجول نے امیتابھ بچن کی بہو اور شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔
یہ فلم سنہ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں ریتھک روشن، کرینہ کپور خان اور جیا بچن بے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
’کون بنے گا کروڑ پتی جونیئرز‘ میں کاجول نے اداکارہ ریواٹھی کے ساتھ شرکت کی تھی۔ ان دونوں کی فلم ’سلام وینکی‘ رواں ہفتے 9 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

شیئر: