Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن: افغان فورسز کے حملے میں مرنےو الے8ہوگئے

چمن...بلوچستان کے شہر چمن کے سرحدی علاقے میں افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد8 ہوگئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر پولیس نے مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ کلی لقمان اور کلی جہانگیر کے علاقوں میں پاکستانی سرحد کی جانب جاری مردم شماری کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔کلی لقمان کے رہائشی عبدالمتین کے مطابق افغان فورسز نے یہ حملہ اس وقت کیا جب ایف سی اہلکار مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامورتھے۔افغان فورسز نے سرحدی علاقے میں فائرنگ کی اور گولے داغے ۔مکانات پر گولے گرنے سے 3 پاکستانی شہری جاں بحق جب کہ 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 26 افراد زخمی ہو گئے، بعد ازاں مزید 4 شہری دم توڑ گئے۔ چمن انتظامیہ نے اسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔افغان گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف و ہراس ہے ۔

شیئر: