اسلام آباد..وزیراعظم نواز شریف نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ منصوبے پر 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ پن بجلی منصوبے کا پہلا یونٹ اگلے سال فروری میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ دوسرا یونٹ مارچ کے وسط میں جبکہ تیسرا اور چوتھا یونٹ اگلے سال اپریل میں مکمل ہو گا۔969 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم سنگ میل ہو گا۔