2022 میں قدرتی آفات کی ستم کاریوں کی تصاویر
موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کو شدید متاثر کیا ہے۔ سیلاب، طوفانی بارشیں، سمندری طوفان، خشک سالی اور جنگلوں میں آگ جہاں جانی نقصان کا باعث بنی وہی معیشتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ رواں سال قدرتی آفات کی تباہیاں روئٹرز کی ان تصاویر میں
امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے نارتھ پورٹ میں سمندری طوفان کے بعد ایک شخص بندوق اٹھائے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پانی میں سے گزر رہا ہے۔
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کے باعث لوگ دریائے جمنا کے پاس ایک پُل کے نیچے سو رہے ہیں۔
امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے سے ایک گڑیا کے ملنے پر ایک بچہ حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے علاقے میں سیلاب کے بعد ایک شخص کشتی میں ٹول پلازہ کے پاس سے گزر رہا ہے۔
لندن میں ہیٹ ویو کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار ملکہ کے سکیورٹی دستے کے ایک اہلکار کو پانی پلا رہا ہے۔
فرانس میں تاریخی خشک سالی کے دوران دریائے لوئر کا ایک فضائی منظر۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کھانے کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں۔
بنگلہ دیش میں طوفانی بارش کے دوران ایک ماں اپنے دو بچوں کے ہمراہ پناہ کی تلاش میں ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد عمارتوں اور کشتیوں کی تباہی کا ایک فضائی منظر۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑک پر جمع پانی میں ایک بچہ تیر رہا ہے۔