Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی صدر شی جن پنگ ریاض سے روانہ ہوگئے

’بہترین میزبانی پر انہوں نے شاہ سلمان اور لی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے آج صبح ریاض سے روانہ ہوگئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بہترین میزبانی پر انہوں نے شاہ سلمان اور لی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے انہیں الوداع کیا ہے۔
چینی صدر کو اعزاز و اکرام کے ساتھ الوداع کرنے والوں میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، انویسٹمنٹ فنڈ اتھارٹی کے سربراہ یاسر الرمیان، چین میں سعودی سفیر عبد الرحمن الحربی اور ریاض میں چینی سفیر چنی چنگ شامل تھے۔

شیئر: