Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کردیا

  اسلام آباد.... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور نیوز لیکس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے انہیں نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو خطے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ دونوں رہنماﺅں نے نیوز لیکس پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے نیوز لیکس کے نوٹیفکیشن پر پاک فوج کے تحفظات کے حوالے سے بات کی جس پر وزیر اعظم نے آرمی چیف کو تحفظات دور کرنے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا۔ دریں اثناءجنرل قمر باجوہ نے جمعہ کو حیدرآباد گیریژن کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعمیر کے منصوبے مکمل کرنے پر فوج کو فخر ہے۔ یہ منصوبے عوام کیلئے ہماری مسلسل خدمت کا حصہ ہیں۔ 

شیئر: