Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف جرائم میں ملوث متعدد شہری گرفتار

ممنوعہ مقام پر موٹرسائیکل چلانے والے تین شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)
ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔  
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس موبائل کو جان بوجھ کراپنی گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہونے والے سعودی شہری کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف ایک اور گاڑی کو ٹکر مارنے کی بھی شکایت تھی۔
دوسری واردات میں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا جو کسی اور کی سٹارٹ حالت میں کھڑی گاڑی لے کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے سونے کی دکان میں چوری بھی کی تھی۔
سرحدی خلاف ورزی کے مرتکب 6 غیرملکیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک شہری کو حراست میں لیا گیا۔
انجان شخص کی گاڑی کی نمبرپلیٹ چرا کر اسے اپنی گاڑی میں لگنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
ملزم نے مسروقہ نمبرپلیٹ کو اپنی گاڑی پر لگایا اورانتہائی تیز رفتاری سے مخالف ٹریک پرگاڑی چلاتے ہوئے اس کی فلم بندی کی اور اسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا۔
تین سعودی شہریوں کو ممنوعہ مقام پر موٹرسائیکل چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
ملزمان نے خلاف ورزی کی وڈیو بنا کراسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لائیک حاصل کیے جا سکیں۔
ادارہ امن عامہ کا کہنا تھا کہ تمام  گرفتارشدگان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرانے کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف عدالت میں کیس فائل کیا جائے گا۔
 

شیئر: