ہائی وے پرشہری گرفتار، چرس اوراسلحہ برآمد
ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کوپراسیکیوشن کے حوالے کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
بیشہ کمشنری میں ہائی وے سپیشل فورس کی ٹیم نے چرس اوراسلحہ رکھنے کے الزام میں سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ہائی وے پیٹرولنگ پارٹی نے ایک شخص کو روکا جس کی گاڑی کی تلاشی لینے پروہاں سے 7 کلوگرام چرس اور42 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ادارہ امن عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے غیرلائسنس یافتہ اسلحہ اورکارتوس بھی برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے اسے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا جہاں مزید تفتیش کے بعد اسکا چالان کرمنل کورٹ میں جمع کرایا جائےگا۔