مراکشی ٹیم کی فتح پر سعودی ہاؤس میں جشن
اتوار 11 دسمبر 2022 11:09
’سعودی ہاؤس میں میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی‘ ( فوٹو: واس)
دوحہ میں قائم سعودی ہاؤس میں مراکشی ٹیم کی فتح پر جشن منایا گیا جبکہ سعودی شائقین نے مراکشی عوام کو جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ہاؤس میں میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔
میچ کے بعد شائقین نے جشن میں حصہ لیا اور سعودی روایتی رقص العرضہ میں شرکت کی ۔
سعودی ہاؤس میں متعدد ملکوں کے شہری موجودتھے جنہیں سعودی تہذیب وثقافت سے بھی متعارف کرایا گیا۔
واضح رہے کہ دوحہ میں قائم سعودی ہاؤس میں میچ دکھانے کے لیے بڑی سکرین نصب ہے جبکہ وہاں شائقین کو سعودی عرب کی تہذیب وثقافت کے علاوہ سیاحتی مقامات سے بھی متعارف کرایا جاتا ہے۔