جدہ اور رابغ سمیت متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
اتوار 11 دسمبر 2022 10:10
’جدہ میں آج دوپہر دو بجے سے کل پیر کو صبح 10 بجے تک بارش کا امکان ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار سے پیر تک جدہ اور رابغ میں موسم غیر یقینی رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آج دوپہر دو بجے سے کل پیر کو صبح 10 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جدہ اور رابغ میں تیز ہوا، گرچ چمک اور بارش کے بعد سیلابی ریلوں کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہاہے کہ ’جدہ، مکہ، رابغ، اللیث، قنفذہ، باحہ اور عسیر میں مختلف درجوں کی بارش کا امکان ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے باحہ ، جیزان، ریاض، حائل، الجوف اور شمالی حدود ریجن کے علاوہ ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔