سعودی وزارت حج نے بیرون مملکت سے حج کمپنیوں کے لیے لائسنس کے اجرا کے لیے مقرر شرائط جاری کی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’آئندہ حج سیزن کے دوران طوافہ کمپنیوں کے تحت کام کرنے والی کپمنیوں کے لیے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
وزارت حج کی جانب سےرضاکاروں کےلیے ضوابطNode ID: 722616
-
’ایکسپو حج 2023 ‘ اگلے ماہ جدہ میں ہو گیNode ID: 724436
-
عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن نہیں، وزارت حجNode ID: 724781
نئی کمپنیاں گزشتہ کئی عشروں سے حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے والی فیلڈ سروس ایجنیسوں کی جگہ لیں گی۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ ’لائسنس کا دورانیہ پانچ برس کا ہوگا اور اس میں توسیع ہو سکے گی۔ لائسنس کے اجرا کی درخواست کی آخری تاریخ رواں سال 24 دسمبر ہے۔‘
وزارت کے مطابق ’لائسنس کے لیے درخواست دینے والی کمپنی کا مالک اور منتظم سعودی ہوں گے۔ ایک لاکھ حجاج کو سروس فراہم کرنے والی کمپنی کا کم از کم سرمایہ پچاس لاکھ ریال ہونا چاہیے۔‘
’ ایک شرط یہ بھی عائد کی گئی ہے کہ لائسنس کی درخواست ایسا کوئی شخص نہیں دے سکتا جس کے خلاف وزارت خدمات میں کوتاہی کا فیصلہ سنا چکی ہو۔‘
اسی طرح فیس اور زر ضمانت کی شرائط کی پابندی بھی لازمی ہو گی۔