عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹرپر ایک سوال میں دریافت کیا گیا ’بچہ جس کی عمردو برس ہے کیا اسے اپنے ہمراہ عمرے کےلیے لے جاسکتے ہیں؟‘
سوال کے جواب میں وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ ’اندرون مملکت سے عمرہ کےلیے آنے والوں کے پرمٹ کےلیے عمرکی کم ازکم حد 5 برس مقرر کی گئی ہے تاہم اس سے کم عمرکے بچے اپنے والدین کے ہمراہ بغیرپرمٹ کے مسجد الحرام آسکتے ہیں‘۔
عمرہ پرمٹ کے حوالے سے وزارت حج عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ کےحصول سے قبل اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ عمرہ زائرکورونا میں مبتلا نہ ہواورنہ ہی مکہ مکرمہ آنے سے قبل وہ مصدقہ کورونا میں مبتلا کسی شخص سے ملا ہو۔
عمرہ ویزے کے حوالے سے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عمرہ ویزے کی مدت 90 روزہوتی ہے۔
مذکورہ مدت کے دوران عمرہ ویزہ ہولڈر مملکت میں قیام کرنے کا اہل ہوتا ہے تاہم 90 روزہ عمرہ ویزے کی مدت میں مزید توسیع نہیں کرائی جاسکتی۔