Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث 8 افراد گرفتار

ایک سعودی شپری کو ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’مملکت میں مختلف جرائم میں ملوث غیر ملکیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق معمر افراد کو گھات لگا کر لوٹنے کے الزام میں چارافراد کو حراست میں لیا گیا۔  ملزمان معمر افراد سے مدد کے نام پر اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرکے ان کےاکاونٹ سے رقم نکال لیتے اور پر س میں موجود رقم چھین لیتے تھے۔
پولیس نے درانداروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ایک سعودی شہری کو بھی حراست میں لیا ہے۔ اپنی گاڑی میں یمنی دراندازوں  کو سرحدی علاقے سے ان کے ٹھکانے پر پہنچا رہا تھا۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ ایک اور سعودی شپری کو ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا جس نے راہگیروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا‘۔
’ملزمان میں دو ایسے سعودی شہری شامل ہیں جو ممنوعہ نشہ آور گولیاں اپنی گاڑی میں رکھ کر دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے‘۔

شیئر: