Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فلیٹ میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے چار غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے سونے کے زیورات اور نقدی لوٹنے کی واردات میں ملوث 4 غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے بیان میں کہا کہ’ فلپائن کے چار شہریوں نے اپنے ہموطن کے فلیٹ میں گھس کر سونے زیورات اور نقدی چھین لی تھی اور واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے‘۔
’پولیس نے رپورٹ پر تفتیش کے بعد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: