وفاقی وزارت تعلیم نے 26 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ سردیوں کی چھٹیاں تمام سرکاری و نجی سکولز میں کی جائیں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو سکول دوبارہ کھلیں گے۔
مزید کہا گیا کہ اگر لوکل گورنمنٹ الیکشن یا کسی اور وجہ سے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے تو اساتذہ اور سکولوں کا دیگر سٹاف شہر نہیں چھوڑے گا۔