Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 14 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 224.70 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق بدھ کو ڈالر کی قیمت ایک پیسے کے اضافے کے بعد 224.71 روپے پر پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 224.70 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ 14 دسمبر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 59.76، اماراتی درہم 61.17، کویتی دینار 733.15، عمانی ریال 584.42، بحرینی دینار 596.06 اور قطری ریال کی قدر 61.23 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 277.65 اور یورو کی قدر 238.71 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 231.8 اور قیمت فروخت 234.1، سعودی ریال کی قیمت خرید 63.8 اور قیمت فروخت 64.4 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 66.4 اور قیمت فروخت 67 روپے رہی۔

شیئر: