میڈیکل کی بہترین یونیورسٹیوں میں سعودی عرب کی دو جامعات شامل
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹی تسلیم کیا گیا ہے(فوٹو العربیہ)
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے میڈیکل کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں سعودی عرب کی دو یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق میڈیکل کی تعلیم میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سرفہرست ہے جبکہ کیمرج یونیورسٹی میڈیسن کی تعلیم میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فہرست میں امریکہ کی ہاروڈ یونیورسٹی تیسرے، برطانیہ کا امپیریل کالج چوتھے، چین کی چنڈوا یونیورسٹی پانچویں، امریکہ کی اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی چھٹے، کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی ساتویں، برطا نیہ کی یو سی ایل یونیورسٹی آٹھویں، امریکہ کی کی ییل یونیورسٹی نویں اور کنگز کالج لندن دسویں نمبر پر ہے۔
عرب دنیا میں میڈیسن کی تعلیم دینے والی دس بہترین یونیورسٹیوں میں سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹی تسلیم کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر اس کا نمبر 94 واں ہے۔
عرب دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی امام محمد بن سعود یونیورسٹی کو قراردیا گیا جبکہ عالمی سطح پر اس کا نمبر101 واں ہے۔