ٹائمز کلاسیفیکیشن آف سپیشیلائزیشن کی نئی رینکنگ میں سعودی جامعات کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔ 2016 میں صرف 6 سعودی جامعات شامل تھیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی جامعات نے گیارہ اہم شعبوں میں سے دس میں منفرد کارکردگی ریکارڈ کرائی ہے۔ کنگ عبدالعزیز اور کنگ سعود یونیورسٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
جن اہم شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان میں فزیکل سائنسز میں سعودی جامعات دنیا میں47 ویں، کمپوٹرسائنس میں 56 ویں اور انجیئرنگ میں 57 ویں نمبر پر ہیں۔
سعودی عرب کی 19 جامعات کلینیکل اور ہیلتھ میں سرفہرست رہیں جبکہ 18 جامعات نے انجیئرنگ اور فزیکل سائنسز میں عالمی رینکنگ حاصل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جامعات کی عالمی درجہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلی قیادت صحت، توانائی اور صنعت جیسے اہم شعبوں میں سعودی عرب کو نمایاں مقام حثیت دلانے کے لے کوشاں ہے۔