Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم خاندان نے مندر کیلئے اراضی عطیہ کردی

پٹنہ.... بہار کے گوپال گنج ضلع میں ایک مسلم خاندان نے مندر کی توسیع کیلئے اپنی اراضی عطیہ کردی۔ تبارک دیوان اور اسکے بیٹے منوں دیوان نے بٹانا کٹی میں واقع ایک مندر کے بڑے گیٹ کی تعمیر کیلئے یہ زمین عطیہ کی۔ انہوں نے چند ماہ قبل ہی کاروبار کیلئے یہ زمین 12 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ مندر کی آج کل تزئین کی جارہی ہے۔ حکمراں جنتا دل یو کے رکن اسمبلی امریندر کمار عرف پپو پانڈے نے کہا کہ مسلمانوں اگر یہ زمین عطیہ نہ کرتے تو مندر کا بڑا گیٹ تعمیر کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایک مسلمان عالی رضا نے اسی مندر کی تعمیر کیلئے اپنی زمین عطیہ کی تھی۔ منوں دیوان کا کہنا ہے کہ ہم یہاں کافی عرصے سے رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور یہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی مثال ہے۔

شیئر: