Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن کے ’الجنابین‘ ڈیم میں سیلابی ریلے گرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

الجنابین ڈیم میں 17 ملین مکعب میٹر پانی ذخیرہ ہونے کی گنجائش ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں باحہ ریجن کے مشرقی علاقے میں واقع ’الجنابین‘ ڈیم میں سیلابی ریلے کے داخل ہونے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
یاد رہے کہ الجنابین ڈیم بلجرشی کمشنری میں واقع ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر سالم الغامدی نے یہ مناظر اس وقت اپنے کیمرے میں قید کیے جب تین سیلابی ریلے الجنابین ڈیم پہنچے۔ اس سے قبل تین سیلابی ریلے بیک وقت الجنابین ڈیم تک نہیں پہنچے۔
سالم الغامدی کا کہنا ہے کہ ’زمین پر بارش کے اثرات کے مناظر کی فوٹو گرافی میرا شوق ہے۔ اس حوالے سے  سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والی تبدیلیوں کے مناظر پر مشتمل دسیوں تصاویر ہیں جو سوشل میڈیا پروائرل ہیں‘۔ 
سعودی فوٹو گرافر نے کہا کہ ’الجنابین ڈیم باحہ کی خوبصورت ترین تفریح گاہوں میں سے ایک ہے۔ بلجرشی ڈیم میں 17 ملین مکعب میٹر پانی ذخیرہ ہونے کی گنجائش ہے۔ یہ ڈیم 28 میٹر اونچا اور 180 میٹر طویل ہے۔ 

شیئر: