لاہور میں برائیڈل شو، ریمپ پر ماڈلز کے جلوے تصاویر میں
لاہور میں ’ہم برائیڈل شو‘ جاری ہے جس میں ماڈلز ریمپ پر واک کر کے معروف فیشن ڈیزائنرز کے نئے ملبوسات متعارف کرا رہی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ان تصاویر میں ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرز کی نئی کلیکشن دیکھی جا سکتی ہے۔
شو میں ماڈلز نے خوبصورت اور رنگ برنگے نئے ڈیزائن کے ملبوسات زیبِ تن کر کے کیٹ واک کی تو حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
ایک ماڈل معروف برینڈ کے نئے ڈیزائن کا عروسی جوڑا پہن کر کیٹ واک کر رہی ہیں۔
برائیڈل شو میں مخلتف شہروں سے آنے والی ماڈلز نے شرکت کی۔
حاضرین کی جانب سے فیشن ڈیزائنرز کے متعارف کرائے گئے نئے عروسی ملبوسات کو بے حد سراہا گیا۔
حاضرین کا کہنا تھا کہ ’اس برائیڈل شو کے ذریعے انہیں مستقبل میں نئے اور اچھُوتے ڈیزائن کے ملبوسات کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔‘