Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رات ہُوئی اور نکلا چاند‘

سال 2022 اپنے اختتام کے قریب ہے۔ رواں برس جہاں اہم سیاسی، سماجی، معاشی اور تزویزاتی واقعات نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا وہی کچھ ایسے پل بھی آئیں جس میں قدرت کی خوبصورتی نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ ان لمحات میں چاند کے حسین مناظر بھی شامل ہیں جنہیں روئٹرز کے کیمرہ مینوں نے عکس بند کیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں باسفورس پُل کے اوپر پورے چاند کا ایک منظر۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے گنبد کے پیچھے سے چاند گرہن کا منظر۔

برطانیہ میں ایک بھیڑیے کے مجسمے کے اوپر مکمل چاند نکلا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد کے قریب بحیرہ روم کے ساحل پر پورے چاند کے دوران پرواز کر رہا ہے۔

شمالی مقدونیہ میں چاند گرہن۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ایک ہوٹل کے اوپر مکمل چاند جسے ’پنک مون‘ بھی کہا جاتا ہے، کا ایک منظر۔

لاطینی امریکہ کے ملک ایل سِلواڈور میں ایک مجسمے کے اوپر چاند گرہن۔

شیئر: