Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان سے مدینہ کے لیے ایئر بلیو کی ہفتہ وار دو پروازیں

ملتان سے مدینہ کے لیے پہلی پرواز 16 دسمبر کو پہنچی تھی۔ (فوٹو: ایئر بلیو)
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی نے ملتان سے مدینہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
ایئر بلیو ایئر لائن کے مطابق ملتان سے مدینہ کے کے لیے ہفتے میں دو دن پیر اور جمعے کو پروازیں چلائی جائیں گی۔
ملتان سے ایئر بلیو کی پہلی پرواز 16 دسمبر کو مدینہ پہنچی تھی۔
دو دسمبر کو سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے مدینہ کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔
پہلی پرواز کے موقعے پر مدینہ ایئر پورٹ پر ایئربلیو کے عہدیداران نے  آنے والے مسافروں کا استقبال کیا تھا اور نئی منزل کی پہلی پرواز کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

شیئر: