Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی آئندہ سال 7 نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازیں شروع کرے گی 

115 بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے پروازیں جانے لگیں گی(فائل فوٹو ٹوئٹر فلائی دبئی)
فلائی دبئی نے آئندہ سال 2023 کے دوران 7 نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث ماہ رواں کے دوران سلوانیا کے دارالحکومت لیویلیانا کے لیے ہر روز ایک پرواز چلارہی ہے۔
فلائی دبئی نے لیویلیانا کے لیے اپنی پہلی پرواز 24 ستمبر 2021 سے شروع کی تھی اور ہفتے میں تین پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔
فلائی دبئی نے بیان میں کہا کہ’ فی الوقت افریقہ، وسطی ایشیا، قوقاز، مشرقی، جنوبی، وسطی یورپ، جی سی سی ممالک، مشرق وسطی اور برصغیر ہند کے 108 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں‘۔ 
فلائی دبئی نے سال رواں کے دوران 20 بوئنگ 737 میکس طیارے حاصل کیے ہیں جس کے بعد اس کے کل طیاروں کی تعداد 71 ہوچکی ہے ان میں بوئنگ 737 اور بوئنگ  737 میکس شامل ہیں۔ 
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ 2023 کے وسط تک اس کی پروازیں 115 بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے جانے لگیں گی۔

شیئر: