Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان، خودکش حملے میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو شہری ہلاک

تقریباً 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شدت پسندوں نے ضلع بنوں کے حراستی مرکز میں اہلکاروں کو یرغمال بنا کر رکھا ہے۔ (فوٹو: اے پی)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’خودکش حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہوا۔ ہلاک ہونے والے 33 سالہ نائیک عابد مانسہرہ کے رہائشی تھے۔ حملے میں دو شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے صوبہ خیبرپختونخوا میں شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز ضلع لکی مروت میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک پولیس سٹیشن پر حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم عسکریت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب تقریباً 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شدت پسندوں نے ضلع بنوں کے حراستی مرکز میں اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
شدت پسند حکومت سے افغانستان تک فضائی رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ضلع بنوں کے کینٹ میں اتوار کو سہ پہر کے بعد صورتحال اس وقت بگڑی جب سی ٹی ڈی کے حراستی مرکز میں زیر تفتیش دہشت گردوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان کو یرغمال بنایا۔

شیئر: