Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گوداموں اور تبوک کے مکان میں آتشزدگی

شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ پر فوری طور پر قابوپالیا (فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں پیر کو آتشزدگی کے تین واقعات پیش آئے ہیں۔ ریاض میں گوداموں اور لگژری کار جبکہ تبوک میں ایک مکان میں آگ لگ گئی۔
ریاض کے النھضہ محلے میں پیر کو ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پرقابو پالیا۔ 
سبق کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ’ پیرکو ریاض کے النھضہ محلے میں کھڑی کار میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔ 
آگ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تباہ شدہ گاڑی کی قیمت دس لاکھ ریال بتائی جاتی ہے۔
  تبوک کے الفیصلیہ محلے میں واقع مکان میں آگ لگنے سے ایک خاتون جھلس گئی۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 
شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ پر فوری طور پر قابوپالیا۔
علاوہ ازیں شہری دفاع نے ریاض کے المشاعل محلے میں واقع دو گوداموں میں لگی آگ پر بروقت کارروائی کرکے قابو پالیا۔ 
 محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ گوداموں میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی ان گوداموں میں آگ لگ گئی تھی۔

شیئر: