Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار شو روم پر فائرنگ اور آتشزدگی، سعودی شہریوں سمیت 10 گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکمیوشن کے  حوالے کیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کار شو روم پر فائرنگ اور گاڑی میں آگ لگنے کی وڈیو وائرل ہونے پر 9 سعودی شہریوں سمیت دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کار شو روم پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے الشرقیہ پولیس کے تعاون سے ایک اور سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی کارروائی اور تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ واقعہ منشیات کے کاروبار میں اختلافات کے باعث ہوا ہے۔
پولیس نے فائرنگ اور آتشزدگی کے واقعے میں ملوث افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکمیوشن کے  حوالے کردیا ۔
واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی بھی شناخت کرلی گئی، گرفتاری کےلیے کارروائی کی جاری ہے۔ 

شیئر: