Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور مکہ میں بارش کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کےلیے اقدامات

اس مرتبہ جدہ میں بارش سے 24 نومبر جیسی صورتحال نہیں ہوگی(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جدہ میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعے کی دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بارش سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔  
قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے مزید کہا کہ’ اس مرتبہ جدہ میں بارش سے 24 نومبر جیسی صورتحال نہیں ہوگی۔‘
’ مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ، طائف الجموم، الکامل، خلیص، بحرۃ، اللیث، القنفذہ، العرضیات، اضم اور میسان میں بھی بارش کا سلسلہ  جمعہ تک جاری رہے گا۔‘ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ ریجن کی 13 کمشنریوں میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ’ وہ بارش سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔‘
’تمام لوگ وادیوں، برساتی نالوں، ڈیمز، نشیبی مقامات میں جمع ہونے والے پانی کے ذخائر، بجلی کے کھمبوں اور سڑکوں پر الیکٹرانک رومز سے دور رہیں۔‘
مکہ مکرمہ اور جدہ بلدیہ نے بارش کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے اقدامات کیے ہیں۔ فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔
علاوہ ازیں جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرۃ نے کہا ہے کہ’ جمعرات  22 دسمبر سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ اس کا سلسلہ 89 دن تک جاری رہے گا‘۔ 
 ابو زاہرٖۃ نے موسمیاتی تبدیلی کے سائنٹفیک اسباب پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ رات کا دورانیہ دن کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔  

شیئر: